تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:24

حیدرآباد: زہریلی شراب پینے سے 4ہلاک 50 سے زائد متاثر

اے آر وائی - حیدرآباد میں مبینہ طورپرزہریلی شراب پینے سے چارافراد ہلااک جبکہ پچاس سے زائد متاثر ہوگئے ہیں۔ حیدرآباد کے نواحی علاقے ہوسٹری اوراصغرآباد میں زہریلی شراب پینے سےچار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پچاس سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال حیدرآباد سمیت مختلف اسپتالوں میں داخل کرا یا گیا ہے ۔



ڈاکٹرکےمطابق پندرہ افراد کی حالت نازک ہے۔ واضع رہے کہ زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہندو برادری کے میھگواڑاور کولہی قبیلے سے ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.