تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:33

لاہور : خاتون کو کمسن بچے سمیت قتل کردیا گیا

اے آر وائی - لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں خاتون کو اسکے کمسن بچے سمیت گھر میں قتل کردیا گیا۔ نیو انارکلی کے علاقے دھنی رام روڈ پرواقع گھر میں ایک خاتون شازیہ اور اسکے تین سالہ کمسن بچے منیب کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا ۔



پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا جائے گا ۔ پولیس مقتولہ کے خاوند کا کہنا تھا کہ گھر سے زیورات غائب ہیں اور یہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی واردات ہے ۔



شوہر پولیس نے واقعہ کی تفتیش کے لئے مقتولہ کے خاوند ناصر کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایس پی سٹی نے کہا کہ قتل کا کافی حد تک سراغ لگا لیا گیا ہے اور قاتل کوبہت جلدکیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.