تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:42

شجاع آباد:فرارہونےوالی دوبچوں کی قاتلہ والدہ گرفتار

اے آر وائی - شجاع آباد پولیس کی ملی بھگت اور غفلت سے دو بچوں کے قتل میں ملوث پولیس وردی پہن کرفرارہونےوالی ملزمہ کوگرفتارکرلیا ۔ نواحی علاقہ چاہ آر بی کی رہائشی آسیہ بی بی دومعصوم بچوں چارسالہ وقاص اورچھ سالہ جلیل کےقتل کےالزام میں چھ روزہ ریمانڈپر تھانے میں بند تھی ۔ جس پرالزام ہے کہ اس نےبچوں کوگلا دبا کر قتل کیاہے ۔



ملزمہ کی نگرانی پردو لیڈی کانسٹیبل کومامورکیاگیاتھامگر آسیہ پولیس کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئی ۔ لیڈی کانسٹیبل شگفتہ نے اعتراف کیا کہ ڈیوٹی کے دوران وہ سو گئی تھی اورملزمہ اس کافائدہ اٹھاکرفرارہوگئی تھی تاہم پولیس نے ملزمہ کےفرارہونےکےبعدناکہ بندی کرلی ۔



ایس پی صدرمہررب نوازکےمطابق دو بچوں کی قاتلہ آسیہ بی بی کو گیلے وال کے قریب گرفتار کرلیاگیا۔ واقعہ کےبعد ایس پی صدرکے حکم پر تھانیدار راؤسلیم ،انچارج انوسٹی گیشن صدرالدین، لیڈی کانسٹیبل شگفتہ اوردیگر تین اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.