تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:12

کراچی: پر تشدد واقعات میں مزید 4ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار سمیت مزید چارافراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے شاپنگ سنٹر کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید سیاسی جماعت کے مقامی عہدار سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔



بنارس کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سے تین افراد بخت نواز،رحمت علی ،اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار بھی شامل ہے۔گارڈن سے بوری بند لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لائنز ایریا رکشہ اسٹاپ پر فائرنگ سے زخمی وقاص آج دوران علاج چل بسا۔ نمائش چورنگی پر پولیس اہلکار اور ملیر کالا بورڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔



اْدھرپولیس نے ملیرسعودآباد سے مبینہ ٹارگٹ کلر ظفر کوگرفتار کرلیا۔ دوسراٹارگٹ کلر عبد الحمید ماڑی پور سے پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پچیس قتل کئے ۔نارتھ ناظم آباد میں شاپنگ سینٹر کے قریب بیگ سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.