14 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:1
نائن زیرو پر بھی جشن آزادی ، قومی پرچم لہرایا گیا
اے آر وائی - پاکستان کے66ویں یوم آزادی کے مو قع پر متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیر و پر قومی پر چم لہرایا گیا اور ملک کی بقاء و سلامتی ، استحکام اور سا لمیت کے لئے دعا کی گئی۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی سید شعیب بخاری نے پرچم کشائی کی۔
اس مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفر از خان خٹک، حق پرست ارکان اسمبلی،ایم کیوایم شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ بعدازاں، اجتماعی دعاکرائی گئی جس میں تحریک پاکستان کے شہداء اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہونے والے مسلح افواج افسروں و نوجوانوں اور کراچی میں دہشت کے گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور تحریک کے تمام شہدا کے بلند درجات ، ملک و قوم کی سلامتی ، اندرونی و بیرونی خطرات سے بچاوٴ ، کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے، دہشت گردوی کے خاتمے، ملک کی ترقی و خوشحالی اور قائد تحریک الطاف حسین کی دررازی عمر او رصحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جشن آزادی کے سلسلے میں ایم کیوایم کا مرکز نائن زیرو عزیز آباد ، ایم پی اے ہاسٹل ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیاجس کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہو ا ہے۔
کراچی کی طرح اندورن سندھ حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر ، نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار، گھوٹکی، مامشورو، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، نوشہرو فیروز، بدین،لاڑکانہ، خیر پور، شکار پور، دادو، قمبر شہداد کوٹ، کشمور جیکب آباد جبکہ اسی طرح لاہور پنجاب ہاوٴس، ملتان زون، راولپنڈی زون، فیصل آباد زون، گجرانوالہ زون، ،بلتستان زون، گلگت زون، مظفر آبادزون ، میر پور زون، باغ زون، ایبٹ آبادزون، ہری پورزون، مانسہرہ،ڈیرہ اسماعیل خان، دیامراستورزون،،کوئٹہ صوبائی دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی تقربیات منعقد کی گئیں۔