تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:59

کراچی: یوم آزادی کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات

اے آر وائی - کراچی میں یوم آزادی کے زور بھی فائرنگ نہ روک سکی۔بارہ بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت تین افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے شاپنگ سینٹر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔



پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاون سعید آباد میں مسلح افراد نے سنی تحریک کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سنی تحریک ویسٹ کے انچارج آفتاب قادری اور کارکن فہیم قادری جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہیں۔ سنی تحریک نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔



شارع فیصل پر نرسری کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں کی بازی ہار گیا۔ بنارس کے علاقے فرنٹیئر کالونی خیبر چوک کے قریب فائرنگ سے چار افراد امیر سردار ، بخت نواز،رحمت علی اور ایک راہگیر ہلاک ہوا۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والا امیر سردار عوامی نیشنل پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن تھا۔



اے این پی ترجمان کے مطابق بخت نواز،رحمت علی بھی اے این پی کے کارکن تھے۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کی۔ رات گئے بھیم پورہ ،ڈیفنس،ماڈل کالونی ،جمشید روڈ،محمود آباد،سرجانی ،لیاقت آباد،اورنگی ٹاون،نیو کراچی،شاہ فیصل میں فائرنگ سے خاتون اور چھ سالہ بچہ سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.