14 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:4
رحیم یار خان:پولیس انسپیکٹرنشہ میں موٹرسائیکل چلانا بھول گیا
اے آر وائی - پولیس انسپکٹر نشے میں دھت ہوکرموٹرسائیکل کوگھسیٹتا رہے،رحیم یار خان کےانسپکٹر عبدالعلیم کو موٹرسائیکل توچلانا آتی ہے مگر شراب کے باعث موٹر سائیکل چلانا بھول گئے۔
انسپکٹر صاحب بند موٹرسائیکل شہر میں گھسیٹتے پھرتے رہے کبھی رکشہ میں ٹکر ماری تو کبھی ریڑھی میں اور تو اور کئی بار تو موٹرسائیکل سے گر بھی پڑے۔ گرے ہوئے پولیس اہلکار کولوگوں نےاٹھا کر موٹرسائیکل پر بٹھایا اور یہ پھر چل پڑے۔
اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کے لیئے پولیس اہلکار بھی مدد کو آگئے اور بہانہ بنایاگیا شوگر لو ہے ، ہارٹ پیشنٹ ہے ، عوام نے ریسکیو1122بلالی مگر پولیس اہلکاروں نے ریسکیواہلکاروں کو قریب آنے پر برے نتائج کی دھمکی دے کر واپس بھیج دیا اور خود شاہی سوار کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر ساتھ لے گئے۔