14 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:50
گجرات:پولیس نے چرس برآمد کرکے چھ افراد گرفتار کر لیئے
اے آر وائی - گجرات پولیس نےپشاور سے لائی جانےوالی ساڑھے تین من چرس برآمد کرکے تین عورتوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس چوکی غازی چک میں دوران ناکہ مشکوک گاڑی کو روکا گیا جس میں سے پنجاب کے مختلف اضلاع کو سپلائی کے لیے پشاور سے لائی جانے والی ساڑھے تین من چرس برآمد کرلی ، جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر وزیر آباد میں جرس کی سپلائی کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
چوکی انچارج کے مطابق گاڑی میں سوار تینوں خواتین ضرورت سے زیادہ قد کی معلوم ہوتی تھی ، جس پر مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کو روکا گیا تو تینوں خواتین مشنیات کے بیگوں کے اوپر بیٹھی ہوئی تھیں ، ڈی پی او گجرات راجہ بشارت محمود نے چوکی انچارج اور دیگر پولیس اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان۔