تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:0

کراچی:فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں یوم آزادی کے روز بھی فائرنگ نہ رک سکی۔رات سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں دو سیاسی جماعت کے کارکن سمیت چار افراد ہلاک اور سولہ افراد زخمی ہوئے۔



پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاون سعید آباد میں مسلح افراد نے سنی تحریک کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سنی تحریک ویسٹ کے انچارج آفتاب قادری اور کارکن فہیم قادری جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ سنی تحریک نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔ دونوں کارکنان کی نماز جنازہ بلدیہ کے علاقے سعیدآباد چاندی چوک پر اداکردی گئی ۔نماز جنازہ میں شاہد غوری سمیت دیگر کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



شارع فیصل پر نرسری کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں کی بازی ہار گیا۔ رات گئے بھیم پورہ ،ڈیفنس،ماڈل کالونی ،جمشید روڈ،محمود آباد،سرجانی ،لیاقت آباد،اورنگی ٹاون،نیو کراچی،شاہ فیصل میں فائرنگ سے خاتون اور چھ سالہ بچہ سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ سپرہائی وے جمالی گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالازاہد حسین اسپتال دوران علاج دم توڑ گیا۔



پرانی سبزی منڈی پیر بخاری کالونی سے لاش برآمد ہوئی ۔بنارس کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں سیاسی کارکنان کی ہلاکت کے بعد کشیدگی برقرار ہے اور کاروبار مکمل طور پر بند ہے ۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق دونوں کارکنان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر میٹرول بلاک پانچ میں ادا کی جائیگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.