14 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:16
سکھر:فاقہ کشی پرمجبورشخص بچےفروخت کرنےپرتیار
اے آر وائی - سکھرمیں دس سال قبل بلا جواز نو کری سے بر طرف کیے گئے پرویز سمیجو بحالی کےلیےاسلام آباد اور لا ہور کے چکر لگالگا کر تھک چکا ۔فاقہ کشی سےمجبورشخص نےبچےفروخت کرنے کی پیشکش کردی۔
سکھر پر یس کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے پر ویز سمیجو کا کہنا تھا کہ وہ چھ بچوں کا باپ ہے اور دس سال قبل اس نے اپنے بیٹے کاآپر یشن کرانے کے لیے دفتر سے چھٹی لی تھی جس پر اسے بر طر ف کر دیا گیا تھا ۔اسکا کہنا تھا کہ وہ بارہا حکام بالا سے اپیل کر چکا ہے کہ اسے نو کری پر بحال کیا جائے۔
اسکا مز ید کہنا تھا کہ نو کر ی نہ ہو نے کے باعث گھروالے فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس نے حکا م بالا سے اپیل کی کہ اسے نو کری پر بحال کیا جا ئے بصورت دیگر وہ ایک ایک کر کے اپنے بچے فروخت کر دے گا۔