تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:43

کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے سیاسی استحکام کیلئے ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔



کراچی میں وزیر بلدیات آغا سراج درانی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں میڈیا سے بات چیت میں قائم علی شاہ نے کہا کہ چین جاپان اور کوریا کے قونصل جنرل نے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ملاقات کی تھی ۔ قونصل جنرلز کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے قدامات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔



وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی عمل تسلی بخش ہے حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔ تاہم کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر قائم علی شاہ نے کہا کہ توہین عدالت کیس کا معاملہ زیرسماعت ہے اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.