15 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:52
کراچی:فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ماری پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، شہر بھر میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں اسلحہ کی روز پر لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب رات گئے گلشن کنیز فاطمہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ لیاقت آباد اور مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔