تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:27

لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر پیٹرول پمپ کا کیشئر جاں بحق

اے آر وائی - لاہور میں سی سی پی او آفس کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا کیشئر ہلاک ہوگیا جبکہ مسلح افراد نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔



لاہور کے علاقہ لارنس روڈ پر پیٹرول پمپ پر رات گئے تین موٹرسائیکل سورا ڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کی کوشش کی۔ جس پر کیشئر نے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اشرف نامی کیشیر موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔



پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کرا دی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.