تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:26

پشاور : گولیوں سے چھلنی2 بوری بند لاشیں برآمد

اے آر وائی - پشاورمیں رنگ روڈکے قریب سے دوبوری بندلاشیں ملی ہیں پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق ہنگو اورپشاورسے ہے۔



پولیس کے مطابق مقتولین کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ہوگئی۔



چالیس سالہ عارف شاہ کا تعلق تورغنڈی ضلع ہنگو سےاورپینتیس سالہ معاذ دین کاتعلق بازید خیل پشاورسے ہے۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.