15 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:45
ساہیوال:گیس لیکج سے 2 بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق
اے آر وائی - ساہیوال تھانہ فتح شیر کی حدود میں دو کمسن مزدور جنریٹر کی گیس لیکج کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
پندرہ سالہ عرفان اور سترہ سالہ قربان دونوں حقیقی بھائی تھے اور گاؤں سے ماں کے ساتھ شہر میں عید کے موقع پر روزگار کے لیے آئے ہوئے تھے۔کمرے میں جنریٹر کی گیس بھر جانے سے دونوں بھائیوں کا دم گھٹ گیا۔ مزدوروں کی والدہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے گریزاں ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔