15 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:27
لاہور : طالبہ نے ہوسٹل کی عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
اے آر وائی - لاہور میں ایک طالبہ نے ہوسٹل کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔ خودکشی کرنے والی اٹھارہ سالہ سیماب کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے ہےاور وہ اپنی کزن نزہت کیساتھ ہوسٹل میں رہائش پذیر تھی ۔
سیماب لاہور میں ایک ادارے میں ملازمت کرتی تھی جہاں سے اسے تنخواہ نہیں ملی تھی ۔سیماب مالی حالات کے باعث پریشان تھی اور شاید کسی ذہنی دبائو کی وجہ سے اس نے خود کشی کرلی ۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے اور ہوسٹل میں موجود افراد سے ان کے بیانات لیے جارہے ہیں۔