تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:45

بلدیاتی نظام پر متحدہ سے معاملات طے پاگئے ، وزیر اعلی سندھ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ بلدیاتی نظام پر اسی فیصد معاملات طے پاگئے ہیں ۔ پیپلزڈاکٹرز فورم کے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے لیے جو فنڈز جون میں جاری ہونے چاہئے تھے وہ نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر ایم کیو ایم سے اسی فیصد معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے بلدیاتی نظام کے حوالے سے قائم کور کمیٹی تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے ٹارگٹ کلنگ نہیں ہورہی البتہ کلنگز ضرور ہورہی ہے۔ حالیہ دنوں میں جو دو واقعات ہوئے وہ بہت افسوسناک ہے ان کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.