15 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:55
عید ٹرینیں تاخیر کا شکار،مسافر بیزار
اے آر وائی - پاکستان میں خوشی کے تہواروں کے موقع پر عوام کو کسی مسلے کا سامنا نہ کرنے پڑا ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔اس سال پاکستان ریلوئے نے مسافروں کو ٹکت بروقت فراہم کیے لیکن ٹرینیں بروقت روانہ نہ کر سکے۔اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ماہ رمضان میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات کی وجہ سے ٹکٹ کے حصول میں دشواری نہیں ہوئی لیکن ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول درست نہ ہو سکا۔ساٹ عید الفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے یے مسافروں کی بری تعداد کراچی سے اندروں ملک روانہ ہوتی ہے۔
ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر ،مسافر بوگیوں میں بجلی ،پانی کی عدم دستیابی مسافروں کے لیے پریشانی کا سبب بنتی ہو۔ٹرینوں ں کی تاخیر کے باعث بس مالکان کی چاندی ہو گئی ہے ۔ خراب انجن،پاوروینز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرینیں اپنی منزل مقصود پر گھنٹوں تاخیر سے پہنچتی ہیں۔