تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:10

آواران: پولیس وین پر حملہ ، دو اہلکار جاں بحق ، پانچ زخمی

اے آر وائی - بلوچستان کے علاقے آواران میں تنخواہوں کی رقم لانے والی پولیس وین پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ملزمان اڑتیس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ آواران کے علاقے بریت میں پیش آیا جہاں اوتھل سے تنخواہوں کے اڑتیس لاکھ روپے لے کر آنے والی پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ۔



لیویز حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ جن میں ایک انسپکٹر اور سب انسکپٹر شامل ہے جبکہ دیگر پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ملزمان اڑتیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے ادھر خاران میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.