تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:40

پشاور: مزید 6 بوری بند نعشیں برآمد

اے آر وائی - پشاورکے مضافاتی علاقوں سے بھی بوری بند نعشیں ملنے کے واقعات میں نشویش ناک حد تک اضافہ دیکھاجا رہا ہے ۔ سربند ، چمکنی اور متھرا سے چھ نعشیں برآمد ہوئیں ہیں ۔ پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بوری بند نعشیں ملنے کے واقعات میں اچانک تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ سربند،چمکنی اورمتھراکے علاقوں سے چھ بوری بند لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کے بعد قتل کیا گیا اور پھر لاشوں کو بوری میں ڈال کر پھینک دیا گیا ۔



پولیس کے مطابق سربند سے برآمد ہونے والی ایک لاش مواذ الدین کی ہے جس کا تعلق بڈھ بیر سے ہے جبکہ دوسری لاش کی شناخت ہنگو کے رہائشی عارف شاہ کے نام سے ہوئی ۔دونوں افراد کو گولی مار کر قتل کیا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ۔ اگست میں پشاور سے بوری بند نعشیں ملنے کا یہ پانچواں واقعہ اور اب تک نو افراد کی بوری بند لاشیں مل چکی ہیں ۔ اس حوالے پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم قاتلوں تک پہنچنے کیلئے کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.