تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:49

کوئٹہ :مختلف واقعات میں 5افرادجاں بحق،12زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ شہرمیں بم دھماکہ اور مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ شہر کے وسطی علاقے جوائنٹ روڈ مقامی ہوٹل کے اندر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق چھ افراد زخمی ہوگئے اور دھماکے سے ہوٹل اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔



دوسری جانب شہر کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں دو گروں میں تصادم ، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے اور ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی اور سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں مزید تفتیش پولیس کررہی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.