16 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:36
کراچی: تازہ واقعات میں مزید چار افراد جان کی بازی ہارگئے
اے آر وائی - کراچی میں بدامنی کی لہر بدستوربرقرار ہے۔ فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دو خواتین سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والاوارث عباسی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایک شخص نمائش چورنگی پر فائرنگ کا نشانہ بنا۔ دو خواتین کی گولیوں سے چھلنی لاشیں سہراب گوٹھ الآصف اسکوئر سے ملیں۔ اُدھر پولیس نے حسن اسکوئر کے قریب اسلحہ کے زور پرلوٹ مار کرنے والے رکشہ سوار دو ڈکیت گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلیں۔