16 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:49
کامرہ واقعےکےبعد کراچی اوردیگرائرپورٹ کی سیکورٹی ہائی الرٹ
اے آر وائی - کامرہ ایئربیس واقعے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
کراچی میں ائر پورٹ منیجر ناصر شیخ کی صدارت میں اعلی سطح کے اجلاس ہوا جس میں ائر پورٹ اور اور اطراف کی سیکورٹی سخت کردینے کی ہدایت جاری کردی گئی ،جبکہ ائر پورٹ آنے اور جانے والے راستوں پر مزید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ تھانوں اورحساس اداروں کےدرمیان رابطوں کو مزید موثر بنایا جائے،اجلاس میں ائرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں کے مکینوں کا ڈیٹا بھی جمع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔