16 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:30
کوئٹہ : ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ 3افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ارباب کرم خان پرروڈنامعلوم افراد نے تین افراد کو رکشے سے اُتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا ، مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جوفائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار وں نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔