16 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:58
اےاین پی سندھ کےرہنمابشیرجان کی گاڑی پرحملہ
اے آر وائی - اے این پی سندھ کےجنرل سیکریٹری بیشرجان کی گاڑی پردستی بم سےحملہ اور فائرنگ کی گئی تاہم حملے میں بشیرجان محفوظ رہے.عوامی نیشنل پارٹی کےرہنمابشیر جان پیرکےروزفائرنگ سےجاں بحق ہونےوالے امیر سردار کی فاتحہ پڑھ کرواپس اپنی گاڑی میں بنارس پل کےقریب سےگذررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نےان کی گاڑی پردستی بم پھینکے اور فائرنگ کی جس سے ان کےگن مین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ بشیر جان حملے میں محفوظ رہے ۔
اے این پی سندھ کےصدراور سینیٹرشاہی سیدنےان کی گاڑی پرحملے کی تصدیق کرتےہوئے کارکنوں سےاپیل کی ہے کہ وہ واقعہ کےردعمل پرخود کوقابو رکھیں اورمشتعل نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نےبشیرجان کی گاڑی پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔