17 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:30
مولانانقشبندی زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے،فائرنگ سے7ہلاک
اے آر وائی - کراچی مٰیں گذشتہ دنوں لانڈھی میں فائرنگ سےزخمی ہونےوالےمولانا سلیم عباس نقشبندی زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے۔شہرمیں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔
بلدیہ ٹاؤن رشید آباد لیبر اسکوائر کے قریب ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران پچاس سالہ بنارس کوگولی ماردی گئی ۔کھارادر کاغذی بازار سے ایک شخص کا سر اور ڈاکس تھانے کے قریب اس کادھڑ ملا۔ لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ صدر میں پھل فروشوں سے لوٹ مار کےدوران مزاحمت پر فائرنگ سےپھل فروش فیروز ہلاک اور شوکت زخمی ہوگیا۔
سعید آباد میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ گارڈن میں مسلح افراد نے سی آئی ڈی اہلکار ناصر نیازی کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔