17 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:58
لاہور: گٹرکی زہریلی گیس سے 2 مزدور جاں بحق
اے آر وائی - لاہورمیں گٹرکی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دومزدور جاں بحق جبکہ دوبے ہوش ہوگئے۔ لواحقین نے جناح اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور فیروز پور روڈ بلاک کردی۔
نشتر کالونی میں گٹر کی صفائی کیلئے ہیرا مسیح گٹر میں اترا تو زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگیا۔کچھ دیر بعد جان مسیح اور دانش بھی گٹر میں اترے اہم وہ دونوں بھی بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ان کے چوتھے ساتھی شوکت مسیح نے شور مچایا جس پر مقامی افراد نے جان مسیح اور دانش کو بے ہوش حالت میں گٹر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال پہنچنے پر دانش نے بھی دم توڑ دیا۔دو گھنٹے کی کارروائی کے بعد ہیرا مسیح کو مردہ حالت میں گٹر سے باہر نکالا گیاجبکہ اسپتال منتقل کیے جانے والے دوافراد میں ایک دانش نامی شخص بھی دم توڑگیا۔لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر فیروزپورروڈبلاک کردیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگیا۔ مقامی ایم پی اے کی جانب سے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔