تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:8

کراچی:مزید 3 افراد قتل، ہلاکتیں 10 ہوگئیں

اے آر وائی - کراچی میں رات گئے فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی۔ مولانا سلیم عباس نقشبندی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاوٴن میں مسلح افراد نے ایک شخص فرحان کو فائرنگ کر کے زخمی کردیاجو اسپتال میں دم توڑ گیا۔



رات گئے لیاری کے علاقے بغدادی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔فائرنگ کا ایک اور واقعہ بلدیہ ٹاوٴن میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔



چند روز قبل لانڈھی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے مولانا سلیم عباس نقشبندی زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے۔ بلدیہ ٹاوٴن رشید آباد لیبر اسکوائر کے قریب ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران پچاس سالہ بنارس کوگولی ماردی گئی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں دس افراد لقمہ اجل بنے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.