تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:10

کراچی:کالجوں میں داخلہ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسعیع

اے آر وائی - کراچی کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے فارم جاری اور جمع کرانے کی تاریخ میں پچیس اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ مرکزی داخلہ کمیٹی کے مطابق رمضان المبارک کے پیش نظر امیدواروں کی خاصی بڑی تعداد داخلہ فارم جمع کرانے سے محروم ہوگئی تھی۔



اس کے علاوہ میٹرک بورڈ کی جانب سے بھی امیدواروں کو مارک شیٹ بروقت فراہم نہیں کی جاسکیں ہیں، اس کے پیش نظر مرکزی داخلہ کمیٹی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ داخلہ فارم وصول اور جمع کرانے کیلئے میزان بینک کی شیڈول برانچوں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.