17 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:33
کوئٹہ:سریاب کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک دوکان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔