تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:19

اے این پی کے کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،شاہی سید

اے آر وائی - اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ اے این پی کے کارکنان کو سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کہتے ہیں کہ وہ متعدد بار مرکزی قیادت سے صوبائی حکومت چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے۔



انہوں نے کہا کہ انھیں افسوس ہے کہ وہ سندھ حکومت کا حصہ ہیں۔ شاہی سید نے کہا کہ وہ مرکزی قیادت سے متعدد بار صوبائی حکومت چھوڑنے کی درخواست کرچکے ہیں، مگر قیادت نے ہر مرتبہ منع کردیا۔ ان کاکہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں ان کی تنظیم بڑھتی جارہی ہے جس کے باعث پارٹی کارکنان کونشانہ بنایا جارہا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.