تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:39

اغواء ہونے والے ڈاکٹر غلام رسول اپنے گھر پھنچ گئے

اے آر وائی - یکم اگست کو کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر غلام رسول اپنے گھر پھنچ گئے ہیں۔ بلوچستان کے مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کو یکم اگست کو کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ سے اغواء کیا گیا تھا۔



ڈاکٹر غلام رسول کے بھائی گل کاکڑ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ان کے بھائی 17 دن بعد خیریت سے گھر پھنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر غلام رسول بولان میڈیکل کمپلیکس میں فرائض کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی طاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.