تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2012
وقت اشاعت: 22:48

سندھ میں بلدیاتی نظام پر اتفاق رائے ہوگیا ، ایاز سومرو

اے آر وائی - سندھ کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ صوبے میں نئے بلدیاتی نظام پر تقریبا اتفاق رائے ہوگیا ہے ، سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے ہوچکا ، نیا بلدیاتی نظام جلد آئے گا۔ کراچی میں افطار پارٹی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو نے نوید دی ہے کہ سندھ کی تمام اتحادی جماعتیں نئے بلدیاتی نظام پر نوے فیصد متفق ہوگئی ہیں ۔



ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام جلد آ جائے گا ،نئے بلدیاتی نظام میں نواسی کے بلدیاتی آئین کے اختیارات منتقل کرینگے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین بڑی مشکل سے بنتا ہے اس لیے باریک بینی سے تمام معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔



اس موقعے پر ایم کیو ایم کے رہنما اور صوبائی وزیر رضا ہارون کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام میں انتظامی ، معاشی ، سیاسی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی نظام پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں جلد بلدیاتی نظام آجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.