تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:30

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ 6افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھےجاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ کراچی میں گولیاں چلنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ اہل کراچی رمضان کے آخری عشرے کی آخری راتوں میں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہے۔



نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیڈرل بی ایریامیں دو افرادجاں بحق ہوئے۔ پاک کالونی میں مقابلے میں ایک پولیس اہلکار جان سے گیا ۔ ناگن چورنگی پر فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاوٴن میں مسلح افراد نے فرحان نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیاجو کہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بلدیہ ٹاون نیول کالونی میں نامعلوم افراد نےعبدالرحیم کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.