تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:53

خیرپور ، دوگروپوں میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 1زخمی

اے آر وائی - خیر پور کے نواحی گاوں بکہو لاشاری میں لاشاری برادری کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔



پولیس نے کارروائی کے لئے لاشوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ زخمی کو کوٹ ڈی جی کے سرکاری اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



مزید حملوں کو روکنے کے لئے علاقے میں پولیس کی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے گشت بھی شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.