18 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:2
سانحہ لولو سر کے خلاف اسکردو میں ہڑتال کا تیسرا روز
اے آر وائی - سانحہ لولو سر کے خلاف آج تیسرے روز بھی اسکردو، گلگت اور تمام اضلاع میں جزوی ہرتال ہے۔ ہڑتال کے سبب کاروباری مراکز اور دفاتر بند ہیں جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرارہے،
سانحہ لولو سر میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی میتیں گزشتہ رات اسکردوپہچادی گئیں۔دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق قاری حنیف کو اسکردو جبکہ حمید اللہ کو شنگر میں سپرد خاک کردیا گیا۔سانحہ لولو سر کے بعد گلگت بلتستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ تمام عبادت گاہوں اورحساس اداروں کی بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔