18 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:18
شوہر کے ہاتھوں کاروکاری کے الزام میں 2 بیویوں کا قتل
اے آر وائی - رحیم یار خان کے قصبے جمال دین والی میں شوہر نے کاروکاری کے الزام میں دو بیویوں کو قتل کردیا ہے۔ جمال دین والی کی بستی جھولن میں صفدر نامی شخص نے اپنی پہلی بیوی جنوں مائی کو کارو کاری کے الزام میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
قتل کرتے وقت ملزم کی دوسری بیوی نے دیکھ لیا تو ملزم نے ثبوت مٹانے کے لئے دوسری بیوی کو بھی موقع پر قتل کر دیا۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال صادق آباد منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم پولیس کی حراست میں ہے لیکن پولیس تھانہ بھونگ کے ایس ایچ او ملزم کی گرفتاری کے بارے میں بتانے سے انکاری ہے۔