18 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:33
کوئٹہ:مغوی ڈاکٹربازیاب،اوپی ڈیز پھربھی بند
اے آر وائی - کوئٹہ میں ماہرنفسیات ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے باوجود سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں۔
،صوبے کے مشہو رومعروف ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول اغواء کے اٹھارہ روز بعد گزشتہ رات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے تھے تاہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے صرف ایمرجنسی سروسزبحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیز آج اٹھارہویں روز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے او پی ڈیز آنے والے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں۔