18 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:1
شہباز شریف نے محسن علی کو گھر کی الاٹمنٹ لیٹر دیدیا
اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی اے میں محسن علی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں گھر کی الاٹمنٹ کا لیٹر وزیر اعلی نے خود دیا۔
حافظ آباد کے نواحی گاؤں میاں رحیمہ گاوں میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والے محسن علی کے گھر جاکر محسن اور اسکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ محسن نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ محسن جہاں تک پڑھنا چاہے گا حکومت پنجاب اور ن لیگ اسکی مکمل مالی معاونت کرے گی تاکہ محسن خدا کی جانب سے عطا کردہ اس قابلیت میں مزید نکھار پیدا کرسکے۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے محسن علی کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میںگھر کے الاٹمنٹ کے کاغذات اور چابیاں دیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے گاؤں میں مقامی سکول کو اپ گریڈ کرنے اور اسپورٹس کمپلکس کی تعمیرجبکہ بی ایچ یو اسپتال میں فوری طور پر ڈاکٹر کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔