18 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:19
خیر پور:دوگروپوں میں تصادم،5افراد جاں بحق
اے آر وائی - خیر پور کے نواحی گاوں بکہو لاشاری میں لاشاری برادری کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے کارروائی کے لئے لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور زخمی کو کوٹ ڈی جی کے سرکاری اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مزید حملوں کو روکنے کے لئے علاقے میں پولیس نے چوکیاں قائم کر کےگشت شروع کردیا ہے۔