18 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:28
گوجرانوالہ:لائن مین سعید کو لوہے کی راڈیں مار کر قتل کیا گیا
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں سابق ٹاون ناظم کے عزیزوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے لائن مین سعید کے سر اور کمر میں ڈنڈے اور لوہے کی راڈیں ماری گئیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بہمانہ تشدد سے مقتول کے سر میں خون جم گیا جو ہلاکت کا سبب بنا۔ ڈی آئی جی گوجرانوالہ امین وینس سے جنرل سیکرٹری ہیڈور پاور چوہدری خورشید نے ملاقات کی جس پر ڈی آئی جی گوجرانوالہ نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے جائیں گے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔