تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:44

لیڈی ہیلتھ ورکرز،سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود تنخواہ نہیں ملی

اے آر وائی - سپریم کورٹ کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکر کو چھٹی کے باوجود بینک کھول کر تنخواہیں ادا کرنے کے حکم پر عمل نہ ہوسکا ۔ سینکڑوں خواتین ورکر پور دن بھر بینکوں کے دروازے پر کھڑی رہیں اورتنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا ۔



سپریم کورٹ کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکر کو فی الفور تنخواہیں دینے کے حکم پر عمل نہ ہوسکا ۔ ہفتے کے روز تنخواہیں دینی والی بینکس کی شاخیں پورا دن کھلی رہیں اور تنخواہ لینے کیلئے آنے والی سینکڑوں خواتین پورادن بینکوں کے دروازوں پر کھڑی رہیں لیکن بینک انتظامیہ نے جواب دیدیا کہ تنخواہیں نہیں آئیں۔ جس کے بعد میمن گوٹھ ، گلشن حدید ، ملیر ، لانڈھی ودیگر علاقوں میں سینکڑوں خواتین بینک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتی رہیں۔



بینک انتظامیہ انتظامیہ کا موقف تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کا چیک جاری کیا گیا ہے لیکن جب تک کلیئرنہیں ہوتا تب تک تنخواہیں جاری نہیں کرسکتے تاہم تنخواہیں عید کے بعد جاری کر دی جائیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.