تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:2

کراچی: رینجرز نے سکیورٹی اسکواڈ تشکیل دیدیا

اے آر وائی - کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر سندھ رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کیلئے اسکواڈ تشکیل دیدیا ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر شہر بھر کی تمام مارکیٹس، اہم سرکاری اور نجی عمارتوں،ریلوے اسٹیشن، ائرپورٹ بس ٹرمینل، فائیو اسٹار ہوٹل اور تفریح گاہوں کی شہریوں کی حفاظت کیلئے اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔



حفاظتی اسکواڈ میں شامل رینجرز اہلکار شہر بھر کی مارکیٹس اور تفریح گاہوں پر پیٹرولنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ حساس علاقوں میں رینجرزپکٹس قائم کریگی جبکہ مصروف شاہراہوں پر بھی اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائیگا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.