19 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:22
کراچی:امن وامان سے متعلق اجلاس، خصوصی ٹیمیں تشکیل
اے آر وائی - امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹرکراچی میں آئی جی سندھ اورایڈیشنل آئی جی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممکنہ تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئےان پر برس پڑے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ آئی جی سندھ نےپولیس افسران پرغصےکااظہار کرتے ہوئے کہ کہاکہ تمام افسران اپنے علاقوں کے حساس مقامات پر موجود رہیں جو افسران آفس میں بیٹھنا چاہتے وہ گھر چلے جائیں۔
آئی جی سندھ نےشہرمیں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلئے عید کے تینوں دن تک پولیس سیلز کو سڑکوں پر موجود رہنے کی بھی ہدایت کی۔دوسری طرف وزیرداخلہ رحمان ملک نے آئی جی سندھ اور آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا اور عیدالفطرکے موقع پر پولیس کو چوکس رہنے اورعیدگاہوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔