19 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:50
لاہور: سرچ آپریشن میں متعدد مشکوک افرادزیرحراست
اے آر وائی - لاہور میں پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں چھ سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔
لاہور میں رات گئے تھانہ چوہنگ پولیس نے چونگ میں واقع بلال کالونی اوراس سے ملحقہ علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن چندمشتبہ افراد کی علاقہ میں موجودگی پر کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں پولیس نے چھ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے،ان افراد کے پاس شناختی کارڈ سمیت کوئی بھی ضروری کاغزات موجود نہیں تھے ۔