تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:59

ٹنڈوالہ یارکےقریب کوسٹرالٹ گئی،4افرادہلاک

اے آر وائی - ٹنڈوالہیار کے قریب تیزرفتار مسافر کوسٹرڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔جس کےنتیجے میں چار افراد ہلاک اورخواتین سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے۔



حیدرآباد روڈ پرکیریا شاخ کےقریب حیدرآباد سے ٹنڈوالہ یار آنے والی مسافر کوسٹر حادثے کا شکارہوگئی،لاشوں اور زخمیوں کو مقامی افراد نے اسپتال پہنچایا۔جاں بحق افراد میں سے صرف ایک شخص کی سرفراز کے نام سے شناخت ہوئی ،تین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔



حادثے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی کوسٹر ڈرائیور موقع سےفرار ہوگیا، پولیس نےکوسٹر کو تحویل میں لےلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.