تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:8

حافظ آباد:ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

اے آر وائی - حافظ آبادمیں دیرینہ دشمنی پرایک ہی خاندان کےتین افرادکوقتل کردیاگیا۔مقتولین میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔



حافظ میں دیرینہ دشمنی خاندان کو اجاڑ گئی، گھر کے تین افراد قتل کردئیےگئے۔ظلم کی یہ واردات نواحی گاؤں ونگےمیں ہوئی،جہاں دو خاندانوں میں دیرینہ جھگڑاچل رہا تھا،اسی جھگڑے کےدوران فائزہ نامی لڑکی نےمخالف خاندان کے نصرکےساتھ پسند کی شادی کرلی۔ چند روز قبل وہ لاپتہ ہوئی تو نصر ساتھیوں اشتہاری ملزم عدنان عرف دانی ، ایوب ، یعقوب کےساتھ سسرال آیا اور فائزہ کے والدیوسف ،والدہ صفیہ اور بھائی شہزاد کو اندھادھند

فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تمام ملزمان فرارہوگئے۔اہل خانہ پیاروں کی لاشوں پر نوحہ کناں ہیں۔



انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں دیرینہ دشمنی ہےفائزہ کا بھائی علی رضا نے بھی چار سال قبل نصر کے بھائی مقصود کو قتل کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.