تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:30

لاہور:مالکان کا تشدد کمسن ملازمہ کا بازو توڑ دیا

اے آر وائی - لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ میں مالکن نے تشدد کر کے کمسن گھریلو ملازمہ کے بازو توڑ دئیے۔بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔



بارہ سالہ کرن لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ میں گھریلو ملازمت کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر تی ہے۔ کرن کے مطابق مالکن نے اسےلوہے کے ڈنڈوں سے مارااور گھر کے باہر پھینک دیا۔



کرن کی ماں کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے بیٹی کو ملازمت پر رکھوایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کرن کا بازو ٹوٹ چکا ہے اور اسکی حالت اچھی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.