تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:21

بلوچستان : جعفرایکسپریس بارود سے اڑانے کی کوشش ناکام

اے آر وائی - بلوچستان کے علاقے ضلع بولان میں کوئٹہ سے راوالپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس تباہی سے بچ گئی۔ انتظامیہ نے دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔



ضلع بولان کے علاقے کولپور میں تحریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر پندرہ کلوبارود نصب کیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ڈرائیور نے ٹرین روک لی۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ ، ریلوے اہلکار اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنائے جانے کے بعد جعفر ایکسپریس کو روالپنڈی کے لئے روانا کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.