19 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:32
عید کے موقع پر خصوصی اقدامات کیے جائیں ، وزیر اعلی سندھ
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پرعید گاہوں،امام بارگاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
وزیر اعلیٰ ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شاپنگ سینٹرز، تجارتی مراکز اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتظامات ، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے بروقت اقدامات اور بہتر سیکیورٹی کے باعث گذشتہ شب سے اب تک کوئی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے حکومت اور انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔